وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کا رات گٸےسول ہسپتال کوٸٹہ کا اچانک دورہ
وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا عید الاضحی کے دوسرے روز رات گٸے شعبہ حادثات ، سرجری ، آرتھوپیڈک اور شعبہ گاٸنی کا اچانک دورہ کیا
وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ڈاکٹرز ، فارماسسٹس ، نرسز ، وارڈ بواٸز ، سوٸیپرز اور دیگر معاونین عملے کے ڈیوٹی روسٹرز کو چیک کیا۔
مختلف شعبہ جات کی فارمیسی کا وزٹ اور ریکارڈ چیک کیا۔
وزیر صحت بلوچستان نے شعبہ حادثات ، شعبہ سرجری ، شعبہ آرتھوپیڈک اور شعبہ گاٸنی میں غیر حاضر ڈاکٹرز ، نرسز ، فارماسسٹس ، وارڈ بواٸز ، سوٸیپرز اور سیکورٹی گارڈز کے خلاف محکمانہ کارواٸی کا حکم دیا۔
شعبہ گاٸنی میں صفاٸی اور بیڈ شیٹس نہ ہونے پر اظہار ناراضگی
ماتحت اسٹاف سے لیکر اعلی افسر تک ہیلتھ کے ملازمین عوام کے خدمت گار ہیں تفویض شدہ ذمہ داریوں سے عدم توجہی نا قابل برداشت ہے ۔وزیر صحت بلوچستان
عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ، عوامی خدمت میں کوئی رکاوٹ قابل قبول نہیں۔وزیر صحت بلوچستان
صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچیں گے۔صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے اور ہم سب کو انہی دستیاب وسائل کو بہتر طور پر استعمال میں لاتے ہوئے انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کرنا ہوگا۔وزیر صحت بلوچستان