پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل، قوم جوش و جذبے سے یوم تکبیر منارہی ہے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل، قوم جوش و جذبے سے یوم تکبیر منارہی ہے

پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 27 سال مکمل ہوگئے، قوم آج یوم تکبیر ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔

دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور پاکستان کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا، علماء نے پاکستان کی سربلندی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔

علمائے کرام کا کہنا تھا کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، آپ پاکستان زیادہ مضبوط اور مستحکم ہیں، آج پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہے۔

یوم تکبیر 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کر کے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا، پاکستان نے اپنے دفاع کا حق منوایا، چاغی کے پہاڑوں سے اللہ اکبر کی صدا دنیا نے سنی اور پاکستان دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔

یوم تکبیر کے حوالے سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، اس موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کر کے وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.