حج پر آئے ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر گرفتار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حج پر آئے ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر گرفتار

سعودی عرب نے حج پر آئے ایرانی عالم دین غلام رضا قاسمیان کو سوشل میڈیا پر تنقیدی ویڈیو شیئر کرنے پر گرفتار کرلیا، ایران کی عدلیہ نے عالم دین کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

غلام رضا قاسمیان نے ویڈیو میں سیاحت اور مغری کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے معیشت کو کھولنے کے لیے کئی سماجی پابندیاں نرم کرنے پر سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق غلام رضا قاسمیان کو پیر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے ایک ویڈیو میں سعودی عرب کو اخلاقی بگاڑ کو فروغ دینے کے الزامات عائد کرتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ایران کی عدلیہ نے غلام رضا قاسمیان کی گرفتاری کو غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیا ہے، جبکہ سعودی حکومت کے رابطہ دفتر نے رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.