امیر کے حکم کےخلاف کسی بھی ملک میں لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان کا فتنۃ الخوارج کو انتباہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امیر کے حکم کےخلاف کسی بھی ملک میں لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان کا فتنۃ الخوارج کو انتباہ

افغان طالبان نے فتنۃ الخوارج کو متنبہ کیا ہے کہ امیر کے حکم کے خلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں، جہاد کی اجازت دینا کسی فرد یا گروہ نہیں صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے، ریاستی قیادت کے حکم کے باوجود پاکستان جانا دینی نافرمانی ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ’پی ٹی وی‘ کے مطابق کابل پولیس ہیڈکوارٹرز میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنۃ الخوارج کو متنبہ کیا کہ امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہوکر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.