دو روز سے جاری اضافے کے بعد آج سونا سستا ہو گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

دو روز سے جاری اضافے کے بعد آج سونا سستا ہو گیا

ملک بھر میں مسلسل دو روز سے جاری اضافے کے بعد آج سونا سستا ہو گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط خالص سونا 2 ہزار 600 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 51 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 228 روپے تنزلی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 354 روپے ہوگئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا سستا ہو کر 2 لاکھ 76 ہزار 251 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3 ہزار 508 روپے اور 3 ہزار 7 روپے پر مستحکم رہی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.