امریکا: سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکا: سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ آدھی رات کو جنوبی کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 15 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔

سان ڈیاگو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ علاقے سے دور رہیں۔

اے بی سی نیوز نے سان ڈیاگو کے اسسٹنٹ فائر چیف کے حوالے سے بتایا کہ سیسنا ہوائی جہاز کا ’بہت بڑا ملبہ‘ پھیل گیا جبکہ متعدد گھروں اور کاروں کو نقصان پہنچا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.