پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کےعلاقے خضدار میں سکول بس پر دہشتگرد حملہ کیا گیا، بزدلانہ حملے میں سکول کے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 بچوں سمیت 5 افراد شیہد ہوئے، دہشتگرد حملے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی، بلوچستان میں بھارتی پراکسیز نے اس بھیانک منصوبے کو انجام دیا، میدان جنگ میں ناکامی پر بھارت بلوچستان اور کے پی میں پراکسیز سے دہشتگردی کروا رہا ہے۔