ایئر چیف مارشل کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایئر چیف مارشل کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست فاش دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔

کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو فور سٹار ایئر فورس افسر اور پاکستان کے 16 ویں چیف آف ایئر سٹاف ہیں۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے 19 مارچ 2021 کو اپنے پیشرو ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے فضائیہ کی کمان سنبھالی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.