روس کا جنگ شروع ہونے کے بعد سے یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

روس کا جنگ شروع ہونے کے بعد سے یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ

روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے جس میں متعدد مکانات تباہ اور ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز روس نے یوکرین پر جنگ کے آغاز کے بعد سے سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا، جس میں متعدد مکانات تباہ اور کم از کم ایک خاتون ہلاک ہو گئی، یہ واقعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ مجوزہ جنگ بندی پر بات چیت سے ایک روز قبل پیش آیا۔

یوکرین کی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اتوار کی صبح 8 بجے تک روس نے یوکرینی شہروں پر 273 ڈرون حملے کیے تھے، جو فروری میں جنگ کی تیسری سالگرہ پر ماسکو کے قائم کردہ سابقہ ریکارڈ سے زیادہ ہیں۔

یوکرین کی انٹیلی جنس سروس نے یہ بھی کہا کہ اس کا خیال ہے کہ ماسکو کا اتوار کے روز ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغنے کا بھی ارادہ تھا، جو مغرب کو ڈرانے کی کوشش تھی، ماسکو کی جانب سے اس الزام پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.