چین کا ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کو تحمل سےکام لینے کا مشورہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

چین کا ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کو تحمل سےکام لینے کا مشورہ

چین نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کو تحمل سےکام لینے کا مشورہ دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورت حال پر اپنی پوزیشن واضح کرچکے، چین دونوں ممالک کے ساتھ روابط جاری رکھنے کا خواہش مند ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امن اور طویل المدتی جنگ بندی کے لیے پاکستان اور بھارت کشیدگی سے گریز کریں۔

دوسری جانب، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار چین کے 3 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق بیجنگ ایئرپورٹ پر چینی حکام، پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے وزیرخارجہ کا استقبال کیا۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار کےدورے میں اعلی سطح ملاقاتیں اور باہمی تعاون پرتبادلہ خیال ہوگا۔

خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے 7 مئی کو ’آپریشن سندور‘ کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں میں حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.