پاکستان اور بیلاروس کے درمیان صنعتی و تجارتی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہو گیا۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی بیلاروس کے سفیر اے میٹیلیٹسہ سے اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں صنعتی منصوبوں کی بحالی، ٹیکسٹائل شراکت داری اور افرادی قوت تبادلے پر گفتگو کی گئی، بلوچستان میں بیلاروس کے تعاون سے چلنے والے صنعتی منصوبے کی بحالی پر غور کیا گیا۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ نئے منصوبوں کے بجائے موجودہ انفراسٹرکچر کو بروئے کار لانا مؤثر حکمت عملی ہے، وزیر تجارت نے بیلاروس کی زرعی مشینری و ٹریکٹر سازی میں شراکت کی تعریف کی۔
پاکستان-بیلاروس ٹیکسٹائل جوائنٹ وینچر پر پیش رفت کے لیے بیلاروس کی قیادت متوقع، ٹیکسٹائل شعبے میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے ساتھ تکنیکی مشاورت زیرِ غور آئی۔