جنگ میں ہماری افواج کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جنگ میں ہماری افواج کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم شہباز شریف ہمت اور حوصلے کے ساتھ قوم کے دفاع کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہے، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے بعد ہماری بری فوج، بحریہ اور فضائیہ نے جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

لاہور میں اظہار تشکرکی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعظم جنگ کے دوران دن رانی نگرانی کرتے رہے، اور دفاع پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں جب الفتح میزائل یہاں سے فائر کیا گیا تو بھارت میں کھلبلی مچ گئی، اور جب رات کی تاریکی میں بھارت نے حملہ کیا تو ایئرمارشل ظہیر بابر کے شاہینوں نے دشمن کے چھ جہاز مار گرائے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ اللہ تعالی کا کرم تھا کہ ہماری فضائیہ نے دشمن کا حملہ پسپا، بری فوج نے دشمن کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر اڑادیے، جس کے بعد دشمن سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.