کوئٹہ میں گرمی کا پارہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ میں گرمی کا پارہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کوئٹہ (نیٹ رپورٹ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گرمی کا پارہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے شدید گرمی کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ماہرین صحت نے بھی دن کے وقت بغیر کسی وجہ کے گھروں سے نکلنے سے منع کر دیا گیا ہے

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا، صوبے کے جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ کہیں کہیں صوبے میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اور قلات میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور ژوب میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے اور تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.