پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے تاریخ رقم کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے تاریخ رقم کردی

مشہور پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کنچن جنگا (8586 میٹر) کو کامیابی سے سر کر لیا، اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ دنیا کی 8000 میٹر سے بلند 14 پہاڑی چوٹیوں کو آکسیجن کی مدد کے بغیر سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

سرباز خان نے اتوار کی صبح بغیر اضافی آکسیجن کے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کنچن جنگا (8586 میٹر) کو سر کیا، دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزار میٹر سے بلند پہاڑی چوٹیوں کو آکسیجن کی مدد کے بغیر سر کرنے کا کارنامہ چند ہی کوہ پیماؤں نے سر انجام دیا ہے۔

سرباز خان اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں دنیا کے 8000 میٹر سے بلند تمام 14 پہاڑوں کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن چکے تھے۔

سرباز کے ٹور آرگنائزر، امیجن نیپال نے ایک بیان میں کوہ پیما کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان سےاپنے عزیز دوست، کلائنٹ، اور شراکت دار سرباز خان کو آج صبح 18 مئی 2025 کو بغیر اضافی آکسیجن کے دنیا کے تیسرے بلند ترین پہاڑ کنچن جنگا (8586 میٹر) کو سر کرنے کی ان کی ناقابل یقین کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.