جرمن اخبار نے پاکستان پر حملے میں بھارتی رافیل کی تباہی کو مغرب کے لیے سبق قرار دیتے ہوئے کہا کہ محض جدید ٹیکنالوجی اب چین یا روس جیسے حریفوں کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے کافی نہیں رہی، ان واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وسائل کے مؤثر استعمال کیلئے قابلِ اعتماد شراکت داروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی ضروری ہے، بھارت نے تنہا کارروائی کرنے کی کوشش کی اور ناکام ہوا۔ سوشل میڈیا پر شوقین افراد اور ماہرین بھارتی فضائیہ کے رافیل لڑاکا طیارے کے ملبے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں، جن میں طیارے کی دم اور انجن کے حصے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں- اطلاعات کے مطابق پاکستان نے فرانسیسی ساختہ یہ طیارہ فضائی جھڑپ کے دوران چینی ساختہ چینگڈو جے 10 ملٹی رول فائٹر جسے ’مائٹی ڈریگن‘ بھی کہا جاتا ہے اور پی ایل 15 ایئر ٹو ایئر میزائل کے ذریعے مار گرایا۔ رافیل طیاروں کی تباہی سے بھارت کا آپریشن ’سِندور‘ ناکامی میں بدل گیا، امریکی اور اسرائیلی طرز پر تیزی سے خفیہ اور بغیر کسی نقصان کے اہداف کو نشانہ بنانے کی امید رکھنے والے بھارتی پائلٹوں کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
Trending
- Daily Mashriq 11-06-2026
- آزاد کشمیرعوامی ایکشن کمیٹی کی ڈوریں سرحد پار سے ہلائی جا رہی ہیں، وفاقی وزیر قانون
- فیفا ورلڈ کپ 2026 کا منفرد آغاز، پہلی بار تین ممالک میں افتتاحی تقریبات منعقد ہوں گی
- ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
- قومی اقتصادی کونسل نے مالی سال 2026-2027 کے بجٹ کی منظوری دے دی
- بلوچستان کے ژوب، قلعہ سیف اللہ اور دیگر علاقوں میں بھی آندھی اور بارش متوقع
- بھارت کا جنگی جنون جاری، جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں اضافہ
- پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
- آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، صرف ایک پاکستانی کھلاڑی شامل
- پیٹرول، موبائل، خریداری، تنخواہ سمیت ہرچیز پر ٹیکس؛ کیا عام شہری پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے؟
Prev Post
اسرائیلی حملے میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد سنوار 10 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے، سعودی میڈیا
Next Post
You might also like