امریکی جریدے نے پاکستان کی اقتصادی بحالی کو ’ معاشی معجزہ’ قرار دے دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکی جریدے نے پاکستان کی اقتصادی بحالی کو ’ معاشی معجزہ’ قرار دے دیا

بھارت کے ساتھ بڑھی ہوئی کشیدگی کے درمیان پاکستانی معیشت نے حیران کُن کارکردگی دکھائی ہے جہاں سالانہ افراط زر 40 فیصد سے کم ہو کر تقریباً صفر تک پہنچ گئی۔

امریکی جریدے ’ بیرنز’ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں پاکستان میں ایک’ معاشی معجزہ’ ہوا ہے جہاں سالانہ افراط زر 40 فیصد سے کم ہو کر تقریباً صفر تک پہنچ گئی، وہیں 2031 میں میچور ہونے والے یورو بانڈز 40 سینٹ فی ڈالر سے بڑھ کر 80 سینٹ تک پہنچ گئے، جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں بھی تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

حکومت نے گزشتہ ستمبر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے ساتھ ایک’ استحکام کا معاہدہ’ کیا تھا، جس کے تحت آئی ایم ایف نے 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کی منظوری دی تھی، 7 ارب ڈالر میں سے دو ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم پہلے ہی پاکستان کو موصول ہوچکی ہے۔

’ بیرنز ’ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعہ ’ ممکنہ طور پر پاکستان کی معاشی بحالی کو متاثر نہیں کرے گا تاہم ملکی داخلی مسائل معاشی بحالی کے عمل پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.