چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کی وجہ سے رک جانے والا ایونٹ اب 17 مئی سے شروع ہو گا جو 25 مئی تک جاری رہے گا۔