بلوچستان میں کھیلوں کا فروغ ۔ حکومت کا عزم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان میں کھیلوں کا فروغ ۔ حکومت کا عزم

بلوچستان فٹبال پریمئیر لیگ کا فائنل آج ایوب اسڈیڈیم کوئٹہ میں کھیلا جارہا ہے ۔

فائنل میں کوئٹہ ڈویژن اور مکران ڈویژن مقابل ہیں ۔

ایونٹ کا فائنل اور اختتامی تقریب پی ٹی وی بولان سے لائیو دکھائی جائے گی ۔

فٹبال پرئیمیر لیگ میں 8 ٹیمیں مقابل تھیں ۔

فٹبال مقابلے 6 سے 11 مئی تک جاری رہے ۔

میچز قیوم پاپا فٹبال گراونڈ اور ایوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ۔

بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے باکسنگ ، کرکٹ اور فٹبال مقابلوں کا انعقاد ۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت ، پاکستان آرمی اور ایف سی کے اشتراک سے ہوا ۔

23 اپریل سے 9 مئی تک بلوچستان سپر لیگ کے مقابلے بولان ، پی ڈی ایم اے اور بگٹی اسٹیڈیم میں ہوئے ۔

بی ایس ایل میں 11 ٹیمیں مقابل تھیں ۔

بلوچستان سپر لیگ کا فائنل ژوب کلرز کے نام رہا ۔

باکسنگ without borders کے نام سے باکسنگ چیمپئین شپ کے مقابلے 10 مئی کو ہوئے ۔

ٹائیٹل محمد وسیم کے نام رہا ۔

آئیں کھیلوں کے ان تاریخی لمحات کا حصہ بنیں ۔

روشن کریں بلوچستان اور پاکستان کا نام ۔

فٹبال فائنل اور تینوں ایونٹس کے اختتامی تقریب دیکھئے پی ٹی وی بولان پر لائیو ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.