پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہہ دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامیہ نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہہ دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے پی ایس ایل فرنچائزز سے رابطہ کیا اور پیغام دیا، پاک بھارت سیز فائر کے اعلان کے بعد پی ایس ایل منیجمنٹ نے فرنچائزز سے رابطہ کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فرنچائزز سے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا اور پیغام دیا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ پی ایس ایل کیلئے اسلام آباد اکٹھا ہونا پڑے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے ہوم ورک شروع کر دیا اور بقیہ میچز راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہی کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P