Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

دسمبر 28, 2025

ادارے پر حملہ پیپلز پارٹی کرتی تو نجانے ہمارا کیا حشر ہوتا، پی ٹی آئی کے ساتھ کچھ بھی نہیں ہوا، بلاول

یئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی اور سیاسی چیلنجز کا حل انتہا پسندی نہیں بلکہ مفاہمت اور سیاسی استحکام میں ہے، پی ٹی آئی کو انتہا پسندانہ طرزِ سیاست ترک کر کے جمہوری حدود میں واپس آنا چاہئے کیونکہ حقیقی ترقی اور استحکام اسی راستے سے […]

عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کروایا، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا ہے کہ عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کروایا۔ کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے قتل کا الزام بانی ایم کیو ایم پر عائد کرتے ہوئے ان پر 25 سال تک بھارتی […]

پاکستان کی چین کو سی فوڈ کی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ

پاکستان کی چین کو سمندری غذا (سی فوڈ)کی برآمدات میں جنوری سے نومبر 2025 کے دوران 24 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جو 2025 کے پہلے گیارہ مہینوں میں تقریباً 235.7 ملین ڈالر کی مالیت تک پہنچ گئیں جبکہ 2024 کے اسی عرصے میں یہ برآمدات 188.95 ملین ڈالر تھیں۔ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف […]

پاکستان کا صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان

پاکستان نے صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ اسحاق ڈار نے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا […]

سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع […]

پاکستان کی دنیا میں سٹریٹجک اہمیت بحال، بھارت پیچھے رہ گیا: عالمی جریدہ

پاکستان نے جغرافیائی محلِ وقوع، دفاعی صلاحیت اور سفارت کاری کو بروئے کار لا کر عالمی سطح پر اپنی اسٹریٹجک اہمیت بحال کی ہے۔ عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو نے اپنی خصوصی رپورٹ میں پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت کی بہترین حکمت علمی کا اعتراف کیا ہے۔ کیرولائنا پولیٹیکل ریویو کے مطابق 2025 میں پاکستان […]

پی ٹی آئی کے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں: بیرسٹر عقیل ملک

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں، پاکستان مخالف پروپیگنڈا کو طول دینے کیلئے بھارت سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس آپریٹ ہوتے ہیں۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور اس کی […]

بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب پر متنازعہ پن بجلی منصوبے کی منظوری

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریائے چناب پر دلہستی سٹیج ٹو پن بجلی منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب رواں برس اپریل میں پہلگام میں ہونے والے […]

پی ایس ایل 11: وسیم اکرم برانڈ ایمبیسڈر مقرر، ملتان سلطانز سے متعلق بھی اہم اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ کے بجائے 23 مارچ سے کرنے کا سوچ رہے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More