ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

نوکنڈی (نمائندہ مشرق )ایف سی بلوچستان (ساو¿تھ) تفتان رائفلز نوکنڈی کی جانب سے جذبہ خدمت خلق کے تحت نواحی علاقے کلی مینگل آباد میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد دور دراز علاقوں کے عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔میڈیکل کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ میڈیکل اسٹاف نے مجموعی طور پر 295 مریضوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، جبکہ مریضوں کو موقع پر مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ مستفید ہونے والوں میں خواتین، بچے اور بزرگ افراد کی بڑی تعداد شامل تھی، جنہوں نے اس سہولت کو اپنے لیے نہایت مفید اور بروقت اقدام قرار دیا۔اس موقع پر مقامی سماجی تنظیم تحریک شعور چاغی کے رضاکاروں نے بھی بھرپور کردار ادا کیا اور کیمپ کے انتظامات میں ایف سی بلوچستان (ساو¿تھ) کے عملے کے ساتھ قریبی تعاون کیا، جس کے باعث طبی خدمات کی فراہمی منظم اور مو¿ثر انداز میں ممکن بنائی جا سکی۔علاقے کے معززین اور مقامی افراد نے ایف سی بلوچستان (ساو¿تھ) کی اس انسان دوست اور فلاحی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ دور افتادہ علاقوں میں صحت کی سہولیات محدود ہونے کے باعث ایسے فری میڈیکل کیمپس عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی نوعیت کی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ پسماندہ علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات با آسانی میسر آ سکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.