ترقیاتی منصوبوں میں مقامی افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے، میر صادق سنجرانی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ترقیاتی منصوبوں میں مقامی افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے، میر صادق سنجرانی

چاغی (آن لائن) سابق چیئرمین سینیٹ و رکنِ صوبائی اسمبلی بلوچستان، حاجی محمد صادق سنجرانی کی کلی ملا محمد ابراہیم محمدزئی آمد پر محمدزئی ہا¶س میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سنیئر نائب صدر سرفراز محمدزئی کی جانب سے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مہمانوں کی بھرپور تواضع کی گئی۔ ظہرانے کے بعد سابق چیئرمین سینیٹ نے خوشگوار ماحول میں علاقے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی امور اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاغی خصوصاً یہ بیلٹ معدنیات سے مالا مال ہے اور یہاں کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھائے جا رہے ہیں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوامی مسائل تفصیل سے سنے اور ان کے حل کی بھی یقین دہانی کرائی۔حاجی محمد صادق سنجرانی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوام آپس میں اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیں اور باہمی روابط کو مضبوط بنائیں، کیونکہ ترقی اسی میں مضمر ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالودود خان سنجرانی، ضیاءخان سنجرانی، ڈی ایس پی و ایس ڈی پی او نوکنڈحی سردار اکبر سنجرانی، ڈسٹرکٹ کونسل ممبر الطاف خان سنجرانی، حاجی محمد حسن محمدزئی، وائس چیئرمین یوسی نوکنڈی ملک حاجی شہباز خان محمدزئی، حافظ مولا بخش محمدزئی، خان عبدالرحمن محمدزئی، عبدالسلام محمدزئی، نیاز الدین محمدزئی، خلیل الرحمن محمدزئی، نائب خان محمدزئی، ملک محمود محمدزئی، سید بشیر، نیاز جان فقیرزئی، حاجی قادر بخش سمالانی، بابو نور احمد محمدزئی، حاجی شکور احمد، بلال شہزاد برہانزئی، اذلان خان، محمد یٰسین اور دوربن چاہ کے عمائدین ملا توکل خان برہانزئی، حاجی عارف ڈیگارزئی، جنگی خان مشوانی، حاجی شاہ نظر، دفعدار محمد کریم ملک قادر برہان زئی حضور بخش محمدزئی،شہدا محمدزئی،حافظ صلا الدین محمد زئی، دستگیر محمدزئی،عبدالشکور محمدزئی،سلیمان محمدزئی،جمیل احمد محمدزئی، عبدالرشید محمدزئی،زین العابدین محمد زئی،عبدالقادر محمدزئی،غلام حیدر محمدزئی اور دیگر معززین موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.