ٹیکنالوجی – صفحہ 15 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

ٹیکنالوجی

ٹیکنالوجی

مائیکروسافٹ کا پاکستان میں دفتر بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

معروف عالمی کمپنی مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور  ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ عالمی ٹیک کمپنی نے ملک میں اپنا آپریشن بند کردیا۔ رپورٹس  میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ کمپنی پاکستان میں اپنے آپریشنز باضابطہ طور پر بند کر رہی ہے۔ […]

گلیشیائی جھیل پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال، این ڈے ایم اے کا انتباہ

گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے لیے گلیشیائی جھیل پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال (GLOF) کا الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور ممکنہ بارشوں کے باعث گلیشیائی علاقوں میں GLOF کا خطرہ بڑھ گیا، خیبر پختونخوا، جی بی ڈی […]

اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ پالیسی کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے 120 دن کی ایف بی آر ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اپنے ہر دورے کے دوران […]

بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی ہٹا دی، اکاؤنٹس بحال ہونا شروع

بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور فنکاروں پر عائد کی گئی پابندی اچانک ختم کردی گئی جس کے بعد بھارتی شائقین ایک بار پھر پاکستانی مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے جہاں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندیاں لگائی تھیں وہیں فواد خان اور […]

اے آئی فیچرز سے لیس سام سنگ کا فون متعارف

اسمارٹ فونز بنانے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے اپنی ایم سیریز کا نیا فون متعارف کرادیا، جسے متعدد آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی نے سام سنگ ایم 36 کو پیش کردیا، جسے کمپنی کے حالیہ متعارف کرائے گئے فونز میں سے معیاری فون قرار دیا […]

دنیا کی قدیم ترین چٹان کہاں ہے؟

دنیا کی قدیم ترین چٹان کینیڈا میں موجود ہے جسے Acasta Gneiss کہا جاتا ہے۔ یہ چھوٹی چٹان شمال مغربی کینیڈا میں دریائے اکاسٹا کے قریب پائی جاتی ہے جسکی عمر تقریباً 4.03 ارب سال ہے۔ ماہرین نے اس کی تشخیص یورینیم اور سیسے پر مبنی ریڈیو میٹرک ڈیٹنگ کے طریقہ کار سے کی۔ اس […]

انسٹاگرام پر اسپاٹیفائی گانے اب آڈیو سمیت شیئر کرنے کی سہولت دستیاب

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ انسٹاگرام کے اس نئے فیچر کی بدولت اب صارفین گانے کا مختصر آڈیو کلپ انسٹاگرام اسٹوری پر براہِ راست سن سکتے ہیں۔ قبل ازیں، انسٹاگرام اسٹوریز میں اسپاٹیفائی گانے صرف کور آرٹ اور ’پلے آن اسپاٹیفائی‘ […]

پاکستانی طلبہ کا تیار کردہ سیٹلائٹ ٹول ’جیو جیما‘ گوگل مقابلے میں بازی لے گیا

اسلام آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبہ کی محنت رنگ لے آئی، جب ان کا تیار کردہ سیٹلائٹ امیجری ٹول ’جیو جیما‘ گوگل اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے ہونے والے ایشیا پیسیفک سلوشن چیلنج میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشن پر آ گیا۔ سال 2024 میں احمد اقبال […]

ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ’بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کردی

شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ’بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کردی ہے۔ ٹک ٹاک ایک نیا فیچر ’بلٹن بورڈز‘ متعارف کروا رہا ہے جو انسٹاگرام کے براڈکاسٹ چینلز کی طرز پر تیار کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت تخلیق کار (کریئیٹرز) اور […]

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک پریشان ہے، اس نے مینڈیٹ کھو دیا، وہ اور بھی بہت کچھ کھو سکتا ہے، ایلون مسک کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے پر غور کروں گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ […]