Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

کالعدم بی ایل اے کو بیرون ملک سے فنڈنگ ہوتی ہے: سرفراز بنگلزئی

کالعدم تنظیم کے ہتھیار ڈالنے والے دہشت گرد سرفراز بنگلزئی نے کہا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کو بیرون ملک سےفنڈنگ ہوتی ہے، دہشت گرد گروپ عوام کی ہمدردیوں کے لیے کہانیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔ کالعدم تنظیم کے ہتھیار ڈالنے والے دہشت گرد سرفراز بنگلزئی نے کہا ہے کہ جھوٹ […]

ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج جہنم واصل، میجر سبطین شہید

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کرتے ہوئے 7 خوارج جہنم واصل کر دیئے، فائرنگ کے تبادلہ میں ایک میجر شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انڈین پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، سکیورٹی فورسز […]

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو میں ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے نہ […]

کابینہ سے منظوری تک جنگ بندی نافذ العمل نہیں ہوگی: اسرائیل

اسرائیل نے کہا ہے کہ جب تک کابینہ متفقہ طور پر غزہ جنگ بندی معاہدے کو منظور نہ کرلے تب تک یہ نافذ العمل نہیں ہوگا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کیا گیا ہے۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے […]

ایشین کپ فٹبال کوالیفائرز: پاک افغان میچ بغیر گول کے برابر

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کا تیسرا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے ہاف کے دوران متعدد حملے کیے مگر افغان دفاعی لائن کی مستعدی نے کسی بھی […]

علی امین گنڈاپور کا وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں۔ اپنے بیان میں علی امین […]

اسرائیل کو غزہ میں ’جعلی فتح‘ حاصل کرنے نہیں دیں گے: حماس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر فریقین کے درمیان مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں بالواسطہ مذاکرات کے دوران فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 6 مطالبات پیش کر دیئے۔ حماس نے عالمی نگرانی میں اسلحہ حوالے کرنے، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا، امداد کی بلا روک ٹوک ترسیل، […]

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 19 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل، میجر سمیت 11 جوان شہید

سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا جبکہ آپریشن کے دوران 11 جوان بھی وطن پر قربان ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ گروہ بھارت کی پراکسی […]

سمجھ نہیں آرہا پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے پیچھے کیوں ہٹ گئے؟ فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے کیسے پیچھے ہٹ گئے؟ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی، غزہ میں 70 […]

سرکاری ملازمین کےاثاثے پبلک اور شیئر کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کی کڑی شرط پوری کرنے کیلئے اہم پیشرفت

وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے اور شیئر کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے گوشواروں کے اشتراک کے رولز 2023میں […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More