Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

ایران نے 12 روزہ جنگ میں امریکا، اسرائیل کو شکست دی: آیت اللہ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے 12 روزہ جنگ میں امریکا اور اسرائیل کو شکست دی۔ سرکاری ٹی وی پر اہم خطاب کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان کی مزاحمتی تحریکیں دراصل ایرانی تحریک کی اقدار اور […]

پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں: عامر خان

پاکستانی نژاد ریٹائرڈ برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں انٹرنیشنل باکسنگ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، پاکستان میں باکسنگ کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں انٹرنیشنل باکسنگ ہو رہی ہے، یہ ایونٹ دیکھ کر بہت اچھا لگ […]

تباہ کن سیلاب نے تین ایشیائی ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، ہلاکتیں 321 سے متجاوز

تباہ کن سیلاب نے تین ایشیائی ممالک کو لپیٹ میں لے لیا، ہلاکتیں 321 سے تجاوز کر گئیں۔ تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور سری لنکا میں رواں سال شدید بارشوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، تینوں ممالک میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر […]

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بدعنوانی کے جرم میں 21 سال قید کی سزا

بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بدعنوانی کے الزام میں 21 سال قید کی سزا سنائی ہے، جو غیر موجودگی میں جاری کی گئی اور ان کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سیاسی بحران میں شدت پیدا کر سکتی ہے۔ بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے جمعرات کو معزول وزیر […]

پاکستان کی فرنس آئل کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، آئندہ سال مزید اضافے کا امکان

پاکستان کی فرنس آئل کی برآمدات رواں سال تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ سال یہ مزید بڑھ سکتی ہیں۔ صنعتی ذرائع نے بتایا کہ رواں سال پاکستان کی فرنس آئل (فیول آئل) کی برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں، توقع ہے کہ اگلے سال بھی […]

سرکاری ملازمین کیلئے اثاثہ جات ظاہر کرنا لازمی ہوگیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان سرکاری اہلکاروں کی فہرست میں توسیع کر دی ہے جنہیں اپنے اثاثے عوام کے سامنے ظاہر کرنا ضروری ہوگا، شفافیت بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا یہ نیا ریگولیٹری قدم مبینہ طور پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک شرط پوری کرنے کے لیے بھی […]

ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں لگی آگ بجھادی گئی، ہلاکتیں 128 تک جاپہنچیں

ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی آگ پر 2 روز بعد قابو پالیا گیا ہے، حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 128 تک جاپہنچی ہے جبکہ اب بھی درجنوں افراد لاپتا ہیں، جمعہ کو اب بھی کئی لاپتا افراد کے اہلخانہ ہسپتالوں میں اپنے پیاروں کی تلاش میں سرگرداں رہے۔ خبر رساں ادارے […]

پاکستان کی تاجکستان میں چینی باشندوں پر افغانستان سے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان نے تاجکستان میں 3 چینی باشندوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس واقعے میں مسلح ڈرون کے استعمال نے ’افغانستان سے درپیش خطرے کی سنگینی اور اس کے پس پردہ عناصر کی ڈھٹائی‘ کو واضح کر دیا ہے۔ […]

سہیل آفریدی کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہوسکی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا دھرنا ختم کرنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تاہم سہیل آفریدی کی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہ ہو سکی۔ ڈان نیوز کے مطابق سہیل آفریدی کی گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی جس پر انہوں نے اڈیالہ روڈ پر رات بھر دھرنا دیا، […]

آکسفورڈ میں پاکستان کی علمی میدان میں بڑی فتح، بھارت کو سبکی کا سامنا

پاکستان نے علمی میدان میں بڑی فتح حاصل کرلی جہاں آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے سے بھارتی وفد عین وقت پر دستبردار ہوگیا اور پاکستان کو بلامقابلہ فتح حاصل ہوئی۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق جنرل (ر) زبیر محمود حیات، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ڈاکٹر محمد فیصل […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More