Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

طالبان کی ناقص پالیسیوں نے افغانستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا

افغانستان میں طالبان حکمرانی کے تحت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر افغان اور بین الاقوامی اداروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سخت مالی پابندیوں، محدود آزادیوں اور معاشی پالیسیوں کی ناکامی نے لاکھوں افغان شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کر دیا جبکہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں معمول بنتی جا […]

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، تاجروں کے کروڑوں ڈوب گئے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون میں ہوا، شدید مندی کے باعث تاجروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے۔ 100 انڈیکس 1496 پوائنٹس کمی سے 1 لاکھ 66 ہزار 145 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، 100 انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 68 ہزار 160 اور یومیہ کم ترین سطح 1 […]

ڈسکوز کی درخواستوں پرنیپرا کی سماعت مکمل، نئے بنیادی ٹیرف کا اعلان

بجلی کے بنیادی ٹیرف کے تعین کیلئے ڈسکوز کی درخواستوں پرنیپرا نے یکم جنوری 2026 سے نئے بنیادی ٹیرف کے تعین کیلئے سماعت مکمل کر لی۔ نیپرا حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف کا تعین مالی سال کی بجائے کیلنڈر سال سے کرنے فیصلہ کیا، رواں مالی سال جولائی 2025 سے […]

بلوچستان شدید موسمیاتی چیلنجز کا شکار، بیشتر اضلاع میں خشک سالی کے سائے

صوبہ بلوچستان شدید موسمیاتی چیلنجز کا شکار ہے، معمول سے کم بارشوں نے صوبے کے بیشتر اضلاع کو خشک سالی کی لپیٹ میں لے رکھا ہے، آبی انتظام کے سنگین مسائل صورتحال کو مزید گھمبیر بنا رہے ہیں۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ڈویلپمنٹ ایشیا پلیٹ فارم کی حالیہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں قابل کاشت […]

معرکہ حق بہترین کارکردگی کا مظہر، دشمن پہلے سے زیادہ تیار پائے گا: ایئر چیف

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح تینوں افواج کی ہم آہنگی، جارحانہ فیصلہ سازی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کا نتیجہ ہے، قومی خودمختاری کو دوبارہ چیلنج کیا گیا، تو ہمارا دشمن پاک فضائیہ کو کہیں زیادہ مضبوط اور […]

پنجگور میں دہشت گردوں کا شہری کے گھر پر راکٹ حملہ، دو بچے زخمی

پنجگور کے علاقے چتکان میں دہشت گردوں نے شہری کے گھر پر راکٹ حملہ کردیا، دو راکٹ فائر ہونے سے دو بچے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے 2x آر پی جی راکٹ فائر کیے جس کے سبب پنجگور کے علاقے چتکان میں شہری حاجی ظفر ساسولی کا گھر تباہ ہوگیا، راکٹ حملے میں […]

گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ابھرتا ہوا انقلاب

گلگت بلتستان میں آئی ٹی کا شعبہ انقلابی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں آئی ٹی کے شعبہ جات میں ایس سی او کا کلیدی کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں ایس سی او مسلسل اپنے فرائض میں کوشاں ہے۔ گلگت بلتستان میں 10ہزار […]

جولائی تا نومبر تجارتی خسارے میں 37.17 فیصد اضافہ

رواں مالی سال 2025-26ء کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارے اور درآمدات میں اضافہ ہوا جب کہ برآمدات میں کمی آگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا نومبر تجارتی خسارے میں 37.17 فیصد اضافہ ہوا اور تجارتی خسارہ 15 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق […]

سچ سننا گوارا نہیں؛ اسرائیل نے غزہ پر ڈاکومنٹری بنانے والے نوجوان کو شہید کردیا

غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک ایسے نوجوان کو نشانہ بنایا گیا جس کا مشغلہ شادیوں میں فوٹوگرافی کرنا تھا اور جو اپنے شہر کو صیہونی ریاست کے ہاتھوں تباہ و برباد دیکھ کر ڈاکومینٹریز بنانے لگا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق محمود وادی نامی یہ نوجوان بھی تابناک مستقبل کے خواب آنکھوں میں […]

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس؛ سپریم کورٹ جج، سندھ اور بلوچستان کے چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش

جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ظفر احمد راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، جسٹس محمد کامران ملا خیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی سفارش کردی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More