قومی و صوبائی اسمبلی کے پانچ سابق ارکان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں میں سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر، فاروق رضا مانیکا اور جھنگ سے گدی نشین نظام الدین سیالوی، سابق ایم پی اے آصف عباس اور میاں ماجد نواز شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے قائد نوازشریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرنے والوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی روایت رہی ہے۔ نوازشریف کی قیادت میں عوام اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردارادا کریں گے۔ ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، شیخ فیاض الدین، عطا اللہ تارڑ، رانا ارادت حسین اور احمد رضا مانیکا، آصف سعید منہیس، سعود مجید اورعظمیٰ بخاری بھی موجود تھے۔ شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں اور آپ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ آپ کے آنے سے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا سفر مزید تیز ہوگا، مسلم لیگ (ن) ایک گھر کی طرح ہے جس میں سب ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا، انتخابات میں عوام نے کامیاب کیا تو عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے۔ پاکستان کی معاشی خودانحصاری اور مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کامیابی لازم و ملزوم ہیں۔ قائد نوازشریف کا ہر دور تعمیر، ترقی اور عوامی خوش حالی کا دور ہے۔
Trending
- Daily Mirror Quetta.30-04-2026
- تیل کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، جمعہ کو قیمتوں کا دوبارہ تعین کریں گے، وزیر اعظم
- آئی ایم ایف میرے ملک کے ساتھ مخلص نہیں، رپورٹ کوئی معنی نہیں رکھتی، چیئرمین نیب
- ایشین بیچ گیمز: پاکستان نے مجموعی طور پر 3 تمغے جیت لئے
- علی ظفر پر جنسی ہراسانی کیس کا معاملہ، میشا شفیع نے ایک اور اپیل دائر کردی
- پاکستان کے 11 سالہ سعد جہانگیر نے شطرنج کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی
- امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف طویل المدتی بحری ناکہ بندی کی ہدایت
- توانائی کی قیمتوں میں 24فیصد اضافے کا امکان
- نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد: صوبوں کو پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
- پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب
Prev Post
You might also like