چمن (خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور اسپکر بلوچستان کیپٹن عبدالخالق اچکزئی کے وژن کی مطابق سپیشل سیکرٹری بلوچستان ایجوکیشن عبدالسلام اچکزئی ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی ڈسثرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالقدوس اچکزئی نے چمن خیرجان باغیچہ ہائی سکول میں ہیلتھ کیریئر سنٹر اور اسکولوں کے داخلہ مہم کے افتتاح کے موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مسلم لیگ ضلعی صدر حاجی عطاءاللہ خان اچکزئی ڈی ای او فیمیل عظمیٰ گیلانی یونیسف کی ضلعی افیسر جمیل کاکڑ ہیڈ ماسٹرز سینئر اساتذہ طلباءاور دیگر افسران شریک تھے اس تقریب میں انرولمنٹ مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کیا گیا اس موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن عبدالسلام نے کہا کہ یکم اپریل سے تمام تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے، اور داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر استاد اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بچوں کو سکول لانے میں کردار ادا کرے گا، جبکہ والدین بھی اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں انہوں نے کہا کہ تقریباً بلوچستان بھر میں 2 لاکھ 61 ہزار طلباء وطالبات بلوچستان بھر میں سکولوں میں داخلے کی ہدف مقرر کیا گیا ہے سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈی سی چمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم روشنی ہے علم ہی کی شرافت اور برکت سے انسان کو اشرف ا لمخلو قات ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور علم ہی کی وجہ سے تمام ملائکہ نے انسان کو سجدہ تعظیم کیا انہوں نے کہا کہ علم کی فیوضات افادیت برکات پر اگر لاکھوں کروڑوں کتابیں اور مکالمے لکھیں جائیں تو علم کی مکمل تعریفیں بیان نہیں کیے جا سکتے انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو گلوبل ولیج علم ہی کی برکت کی وجہ سے کہا جاتا ہے جس نے ہزاروں سال کی مسافت کو سائنسی آلات اور مشینری کی بدولت منٹوں میں تبدیل کر دیا ہے غرضیکہ علم کے بیشمار فوائد فیوض و برکات ہیں جس کو دنیا کی کوئی آنکھ کان اور منہ نہ بیان سکتا ہے نہ مکمل طور پر دیکھ سکتا ہے اور نہ ہی کوئی دل و دماغ مکمل طور تصور اور نہ ماپ کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ لہٰذا تمام والدین اور سرپرست اپنے بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے انھیں نزدیک ترین اسکولوں میں داخل کرائیں اور انسانیت کی معراج پر پہنچنے کی سفر میں شامل ہو جائیں۔
You might also like