کوئٹہ ‘ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ ‘ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کوئٹہ (سٹی رپورٹر) کوئٹہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور پھر 80 روپے کی کمی کے باوجود کھانے پینے چیزوں، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے اپنی مرضی سے بھنڈی کی قیمت میں بھنڈی کی قیمت میں 220روپے سے بڑھا کر 400روپے فی کلو، بینگن 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے، ٹماٹر 50 روپے سے بڑھا کر 90 روپے، کدو 80 سے بڑھا کر 120 روپے اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں اپنی مرضی سے 50 سے 100 روپے فی کلو اضافہ کردیا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک میں جنگ کے اثرات وہاں نظر نہیں آرہے لیکن ہمارے ملک میں ملک پیٹرول کی قیمت میں 80روپے فی لیٹر کمی تو کردی گئی لیکن ڈیزل کی قیمت تا حال برقرار رہنے کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ وہ سبزی منڈی سے مہنگی خرید کر سستے داموں فروخت نہیں کرسکتے کیونکہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مال بردار گاڑیوں کے کرایے بڑھنے کا اثر براہ راست عام لوگوں کی قوت خرید پر پڑتا ہے کیونکہ کوئٹہ میں سبزی، پھلوں اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں سمیت تمام ضرورت کی اشیا ملک کے دیگر صوبوں اور شہروں کے علاوہ اندرون بلوچستان سے آتی ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تاجر اور خریدار دونوں پریشانی کا شکار ہیں اور مارکیٹس میں خریداری نہ ہونے سے معاشی بحران بڑھنے کا اندیشہ ہے جو کسی صورت ملکی اور قومی مفاد میں نہیں عوامی حلقوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے علاوہ پرائس کنٹرول کمیٹی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھانے پینے کی چیزوں، پھلوں، سبزیوں کے بڑھتے ہوئے نرخ پر نظر رکھ کر ایسے گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے عوام کو ان کے گراں فروشی کرنے جیسے گھناو¿نے اقدام سے بچایا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.