سینیٹر میر دوستین ڈومکی کا نوابزادہ جمیل بگٹی کے انتقال پراظہار تعزیت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سینیٹر میر دوستین ڈومکی کا نوابزادہ جمیل بگٹی کے انتقال پراظہار تعزیت

سبی (سلیم گشکوری) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی نے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی ایک باوقار، بااصول اور مخلص شخصیت کے مالک تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی قبائلی روایات کے فروغ، سماجی ہم آہنگی اور عوامی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پُر نہیں کیا جا سکے گا۔میر دوستین خان ڈومکی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔واضح رہے کہ نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.