بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ، گلستان اور جنگل پیرعلیزئی کے کئی مقامات پر سیلابی ریلوں نے تبادہی مچا دی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ، گلستان اور جنگل پیرعلیزئی کے کئی مقامات پر سیلابی ریلوں نے تبادہی مچا دی

چمن(این این آئی) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ، گلستان اور جنگل پیرعلیزئی کے کئی مقامات پر سیلابی ریلوں نے تبادہی مچا دی، مسافر وین اور ٹرک ریلے میں بہہ گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل گلستان کے علاقے حبیب زئی میں ٹرک سیلابی ریلے میں بہہ گیا، ٹرک میں اشیائے خورونوش تھی۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ سیلابی ریلے میں وین بھی بہہ گئی جس میں 15 مسافر سوار تھے، ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہاہے، کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشین اور توبہ اچکزئی کے مختلف برساتی ندیوں میں مسافر گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.