تربت – Daily Mashriq Newspaper Quetta

عوام نے ووٹ دیکر ایوانوں میں اس لئے بھیجا کہ اس کی توانا آواز بنیں‘ڈاکٹر مالک بلوچ
تربت : نیشنل پارٹی تحصیل بلیدہ زعمران کے تحصیل کونسل کے اجلاس سے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وسائل پر قوموں کے حق اختیار کو تسلیم کیا جائے اور سیاسی و جمہوری عمل میں اداروں کی مداخلت بند کی جائے۔ انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے مینڈیٹ پر قبضہ کرکے بلوچ دشمن عناصر کو عوام پر مسلط کردیا گیا۔ ضلع کیچ میں اقربا پروری اور کرپشن عروج پر ہے، قومی دولت کو زاتی اور گروہی مفادات کے بینٹ چھڑایا جارہا ہے۔ بلیدہ میں ترقیاتی کام کے نام پر صرف کرپشن ہورہا ہے 13 ارب کی سٹی پروجیکٹ کرپشن کی نظر ہے اب تک دو کلومیٹر روڈ بھی مکمل نہیں۔ کمپلسیشن کے نام پر کروڑوں کی خردبرد کی گی ہے تمام پروجیکٹ کی انکوائری کی جائے اور زمہ دار پروجیکٹ ڈائریکٹرز اور ٹھیکدار مافیا کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک اصول پسند جمہوری و سیاسی پارٹی ہے بلوچستان و بلوچ کے قومی و سیاسی مفادات اولین ترجہات ہیں۔این پی کو انتخابات میں بلوچ وطن و قومی وسائل پر کمپرمائز نہ کرنے کی سزادی گی پارٹی مینڈیٹ پر قبضہ کیا گیا ایسے لوگوں کو زبردستی طاقت کے زور عوام پر مسلط کیا گیا جو نہ ان علاقوں میں جاتے ہیں اور نہ عوام نے ان کو ووٹ کیا۔ انتخابی نتائج سرکاری دفاتر میں مرتب کئے گئے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ سیاسی جماعتوں سے نہیں بلکہ جنگی منافع خوروں سے ہے بلوچستان کو آگ اور خون میں ڈال کر اس کی وصولی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی جمہوری و سیاسی جدوجہد کا علم بردار ہے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی، شفاف انتخابات، قانون کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ سیاسی کارکن حوصلہ رکھیں اور عوام سے جڑیں اور پارٹی کو فعال و متحرک کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں۔ انھوں نے کہاکہ بلیدہ نیشنل پارٹی کا گھڑ رہا ہے اور رہے گا۔ اجلاس میں تنظیمی و سیاسی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور بہتر تنظیم کاری کے لیے حکمت عملی بھی بنائی گئی۔ تحصیلوں اور ضلع کے درمیان روابط کو فعال بنانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس سے فداحسین دشتی، ریٹائر جسٹس شکیل احمد بلوچ،فدا جان بلیدی، سرتاج گچکی، محمد عظیم بلیدی،میر فیصل بلیدی،ظفر رند ولی جان زامرانی، برکت شیر محمد بلیدی،عارف بلوچ، بہرام موسئ، مختار بلوچ، ماسٹر خدا بخش،مختیار زامرنی عبداللہ بلوچ، اسماعل ملک زامرانی،عبدالملک بلوچ نے بھی خطاب کیا۔

جشن بہاراں کیچ اسپورٹس فیسٹیول
تربت : جشن بہاراں کیچ اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چاہسر میں کھیلوں کے مقابلے بھرپور جوش و خروش سے جاری ہیں اس حوالے سے منگل کے روز کھیلوں کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امجد شہزاد تھے جب کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اصغر علی اور ممتاز لال دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔  مہمانوں نے کھیلوں کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ امجد شہزاد نے کہا کہ کھیل طلبہ کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے ناگزیر ہیں اور تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں شرکت توازن اور مثبت شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔فٹبال میں ماڈل اسکول تربت، گوکدان اور ہائی اسکول جوسک نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ بیڈمنٹن میں ماڈل اسکول تربت اور ہائی اسکول چاہ سر کامیاب رہے۔دیگر مقابلوں میں چونکی، نشانہ بازی، کیرم بورڈ، رسہ کشی اور لڈو کے مقابلے بھی منعقد ہوئے، جن میں ماڈل اسکول تربت لد ابسر، گوکدان، ہائی اسکول چاہ سر، کوشقلات اور او پی ایف اسکول نے مختلف میچز اپنے نام کیے۔یہ فیسٹیول ضلعی انتظامیہ کے وڑن کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور ان میں مثبت صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

تربت ‘ ایچ ای سی آل بلوچستان انٹر یونیورسٹی فٹبال چیمپئن شپ 2026
تربت (این این آئی) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ آل بلوچستان انٹر یونیورسٹی فٹبال چیمپئن شپ 2026 میں یونیورسٹی آف تربت کی فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی اور پورے ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کھیل سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔یہ چیمپئن شپ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز، اوتھل کے فٹبال گراو¿نڈ میں منعقد ہوئی، جہاں یونیورسٹی آف تربت کی ٹیم نے اپنے سفر کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا۔ پہلے میچ میں تربت یونیورسٹی نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی، سبی کی ٹیم کو چار صفر سے شکست دے کر اپنی واضح برتری ثابت کردی۔ اس میچ میں سعد اسماعیل نے دو جبکہ شہاب عارف اور جہانزیب اعجاز نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔سیمی فائنل میں یونیورسٹی آف تربت کا مقابلہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزکوئٹہ سے ہوا، جو انتہائی دلچسپ اورسنسنی خیز ثابت ہوا۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے، تاہم مقررہ وقت تک کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔ بالآخر ٹورنامنٹ میں بہتر گول اوسط کی بنیاد پر یونیورسٹی آف تربت کی ٹیم کو فاتح قرار دے دیا گیا اور یوں تربت یونیورسٹی نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔26 اپریل 2026 کو فائنل میں یونیورسٹی آف تربت کا مقابلہ میزبان لسبیلہ یونیورسٹی کی ٹیم سے ہوا، جو ایک انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ ثابت ہوا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے زیشان نور نے شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، تاہم لسبیلہ یونیورسٹی نے جلد ہی گول برابر کر دیا۔دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے، مگر کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن برتری حاصل نہ کر سکی۔ مقررہ وقت کے اختتام تک میچ برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جس میں لسبیلہ یونیورسٹی نے کامیابی حاصل کر لی۔ ٹورنامنٹ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تربت یونیورسٹی کی ٹیم کے شاہان غنی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنےپر یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر کمال احمد، انچارج اسپورٹس مظہر گچکی، فیکلٹی ممبران، انتظامی عملے اور طلبہ نے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وائس چانسلر نے ٹیم کے مثبت رویے، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور کھیل کے جذبے کو سراہتے ہوئے اسے ادارے کے لیے باعث فخر قرار دیا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے اپنے پیغام میں کہا کہ تربت یونیورسٹی میں کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی میں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جائے گا تاکہ طلبہ کو قومی سطح پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع میسرآسکیں۔

یونیورسٹی آف تربت کی دو ایم فل اسکالرز مہا اور حاجر ملک نے کامیابی کے ساتھ اپنے تھیسز کا دفاع کیا
تربت:یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ انگریزی کے دو ایم فل اسکالرز مہا اور حاجر ملک نے کامیابی کے ساتھ اپنے تھیسز کا دفاع کیا۔تھیسز ڈیفنس اور زبانی امتحان کے اجلاس کی صدارت فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس کے ڈین نے کی جبکہ ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز، کنٹرولر امتحانات اور پروگرام کوآرڈینیٹر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کی پروفیسر ڈاکٹر مہوش ملغانی اور جامعہ بلوچستان کوئٹہ کی لیکچرر ڈاکٹر صائمہ یوسف خان نے بطور ایکسٹرنل ایگزامینرزاجلاس میں شرکت کی۔ان ایم فل اسکالرز نے اپنی تحقیقی مقالہ جات یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ میر بلوچ اور ڈاکٹر عدنان ریاض کی زیر نگرانی مکمل کیے۔ترجمان تربت یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور (تمغہ امتیاز) اور شعبہ انگریزی کے چیئرپرسن ڈاکٹر شاہ میر بلوچ نے دونوں اسکالرز کو ایم فل تھیسز کے کامیاب دفاع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی علمی کاوشوں کو سراہا۔

تربت ضلع میں کل 718 اسکولز میں سے 116 اسکول عمارتوں سے محروم
تربت(این این آئی )ضلع کیچ میں تعلیمی نظام کے جائزے کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران، مختلف تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ای اوز، ترقیاتی اداروں کے نمائندوں اور سرکل ہیڈز نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے تعلیمی نظام، اسکولوں کی صورتحال، داخلہ مہم اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں کل 718 اسکولز میں سے 116 اسکول عمارتوں سے محروم ہیں جبکہ 85 شلٹر لیس اسکول فعال ہیں۔ ان میں سے 44 اسکولوں کے بینک اکاو¿نٹس کھولے جا چکے ہیں اور 58 میں پی ٹی ایس ایم سی تشکیل دی جا چکی ہے، جبکہ 11 اسکولوں کو فنڈز کے چیکس جاری کیے گئے اور مزید 14 کے چیکس کی منظوری دی جا چکی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شلٹر لیس اسکولوں کو مکمل فعال بنانے کے لیے مقامی کمیونٹی کو شامل کیا جائے گا اور بچوں کے داخلے کو یقینی بنایا جائے گا۔ بی ایس ڈی پی کے تحت 41 نامکمل اسکولوں کا دورہ کرنے کے بعد پیش رفت نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، جبکہ دشت کے بعض علاقوں میں فنڈز کے باوجود کام شروع نہ ہونے کی نشاندہی بھی کی گئی۔اجلاس کے دوران ایجوکیشن آفس میں جاری ایک ترقیاتی منصوبے کی سست روی پر بھی اظہار برہمی کیا گیا۔ نصابی کتب کے حوالے سے بتایا گیا کہ ضلع کو 6 لاکھ 50 ہزار کتابیں موصول ہوئی ہیں جبکہ ضرورت 7 لاکھ کتابوں کی ہے۔ تین کلسٹر اسکولوں کی جانب سے کتابیں وصول نہ کرنے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔داخلہ مہم کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ بلوچستان بھر میں ضلع کیچ سرفہرست ہے اور ایک مخصوص ایپ کے ذریعے ریکارڈ محفوظ کیا جا رہا ہے، تاہم ڈپٹی کمشنر نے جعلی داخلوں کے ذریعے تعداد بڑھانے کی شکایات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کراس چیکنگ کو لازمی قرار دیا اور اس سلسلے میں مقامی معتبرین اور کونسلرز سے رابطہ بڑھانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں اساتذہ کی کارکردگی اور حاضری کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حکام کے مطابق ضلع میں 4600 اساتذہ اور 2000 نان ٹیچنگ اسٹاف تعینات ہیں، جن کی نگرانی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں کے دورے کیے جا رہے ہیں۔ افسران کو ہدایت دی گئی کہ دوروں میں مزید اضافہ کیا جائے اور غیر حاضری کے مسئلے پر قابو پایا جائے۔اجلاس کے اختتام پر یونیسیف کے نمائندے کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے جاری منصوبوں کی تفصیلی رپورٹ مکمل ریکارڈ کے ساتھ جلد از جلد پیش کریں، جبکہ آئندہ ماہ کے لیے جامع منصوبہ بندی پر بھی زور دیا گیا۔

ضلع کیچ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے باوجود تعلیمی نظام بدانتظامی کا شکار
تربت(بی این سی )ضلع کیچ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے باوجود تعلیمی نظام بدانتظامی کا شکار دکھائی دے رہا ہے، جہاں بیشتر سرکاری اسکولوں میں تاحال درسی کتب کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی جبکہ تحصیل دشت کے کئی اسکول بدستور بند پڑے ہیں۔ اس صورتحال نے طلبہ، والدین اور عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل دشت کے کئی علاقوں دشت، وشدی بل اور گردونواح میں متعدد اسکول ابھی تک فعال نہیں ہو سکے ہیں، جس کے باعث طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔ کئی اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے جبکہ بعض تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہونے کی اطلاعات ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نئے سال کے آغاز کو کئی ہفتے گزر جانے کے باوجود بیشتر اسکولوں میں درسی کتابیں فراہم نہیں کی گئیں، جس کے باعث طلبہ مشکلات سے دوچار ہیں اور ان کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ والدین نے کہا کہ کتابوں کی عدم دستیابی کے باعث بچوں کی پڑھائی کا تسلسل ٹوٹ رہا ہے، جو ایک سنگین تعلیمی بحران کی نشاندہی کرتا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسران اسکولوں کے دورے نہیں کرتے اور نہ ہی زمینی حقائق کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بعض حلقوں نے اساتذہ کی تعیناتی اور حاضری کے نظام میں مبینہ لین دین (کرپشن) کی نشاندہی بھی کی، جس کی وجہ سے تعلیمی معیار مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔عوامی حلقوں اور شہریوں نے حکومت بلوچستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، بند اسکولوں کو فعال کیا جائے، اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی جائے اور تمام اسکولوں میں درسی کتب کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ ضلع کیچ میں تعلیمی سہولیات پہلے ہی محدود ہیں، ایسے میں بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی نے مسائل کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔

حکومت بلوچستان کے گرین بس سروس پر مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کے بعد اسٹاپ میں کمی کردی گئی
تربت (این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے گرین بس سروس کو مفت کرنے کے اعلان کے بعد تربت میں اس سہولت سے مستفید ہونے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے شکایت کی ہے کہ گرین بس سروس نے اپنے اسٹاف میں کمی کر دی ہے جس کے باعث نہ صرف سروس متاثر ہوئی ہے بلکہ مسافروں کو راستے میں اٹھانے سے بھی گریز کیا جا رہا ہے۔شہریوں کے مطابق گوکدان، ڈھنک، بہمن اور شاہی تمپ سمیت مختلف علاقوں کے رہائشیوں کو بسیں نظر انداز کر کے گزر جاتی ہیں۔ گوکدان کے مکینوں کا کہنا ہے کہ وہاں سے گرین بس سروس کا عملہ بھی ختم کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔خواتین نے خاص طور پر شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ گرین بسیں ان کے گھروں کے قریب سے گزرتی ہیں مگر انہیں سوار نہیں کیا جاتا، جس کے باعث انہیں مجبورا? 300 روپے تک کرایہ دے کر ٹیکسی کے ذریعے سفر کرنا پڑتا ہے۔ ان کے مطابق پہلے یہی سفر گرین بس کے ذریعے صرف 50 روپے میں ممکن تھا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر خواتین، بچے، بزرگ، مزدور اور ملازمین سڑکوں پر کھڑے ہو کر بسوں کا انتظار کرتے ہیں، مگر بس ڈرائیور رکنے سے گریز کرتے ہیں۔ ایک خاتون نے بتایا کہ اپنے بیمار بچے کے ہمراہ بس کو رکوانے کی کوشش کے دوران وہ حادثے سے بال بال بچ گئیںعوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گرین بس سروس واقعی عوام کے لیے ہے تو اسے عوامی سہولت کے مطابق چلایا جائے، نہ کہ شہریوں کے لیے مزید اذیت کا باعث بنایا جائے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ، کمشنر مکران ڈویڑن، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ گرین بس سروس میں فوری طور پر اسٹاف میں اضافہ کیا جائے، بسوں کو تمام اسٹاپس پر رکنے کا پابند بنایا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر اصلاحی اقدامات اٹھا کر عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔