اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آئندہ دو ماہ کے لیے موجودہ پالیسی ریٹ کو 22فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ مانیٹری پالیسی اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں کیے گئے اس فیصلے میں نومبر کے دوران مہنگائی پر، جو ایم پی سی کی گذشتہ توقعات سے قدرے زیادہ تھی، گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثر کو پیش نظر رکھا گیا۔
