او آئی سی اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی اجلاس پر حماس کا ردعمل

غزہ کی صورتحال پر سعودی عرب میں جاری او آئی سی اور عرب لیگ کے مشترکہ ہنگامی اجلاس پر حماس کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

حماس کے سینیئر رہنما  اور ترجمان اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ عرب اور  مسلم رہنماؤں کو  تین باتوں، نکات  پر توجہ دینی چاہیے۔

اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ  فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے حملے اور  فلسطینیوں کی نسل کشی رکنی چاہیے، غزہ میں انسانی امداد، طبی امداد  اور  ایندھن بھیجا جائے، مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں کے حقوق کی بنیاد  پر حل ہونا چاہیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P