حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کا آغاز

حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کی ملک گیر پہیہ جام ہڑتال آج سے شروع ہو گئی، مالک نے گاڑیاں کھڑی کر دیں۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اونرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اویس چودھری کا کہنا  تھا کہ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے، مذاکرات میں کوئی حتمی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

اُنہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اگلا دور پیر کو متوقع ہے، تاہم مطالبات کی منظوری تک پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی، ٹرانسپورٹرز مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہوئے ہیں، حکومت پیر کے مذاکرات میں سنجیدہ اور عملی پیش رفت کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P