*Updated*
زیارت میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن ک مکمل، 15 دہشت گرد ہلاک ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے معاون برائے میڈیا و سیاسی امور شاہد رند کے مطابق بلوچستان کے امن سے کھیلنے والے دہشت گردوں کو ریاست پوری قوت سے جواب دے رہی ہے، سیکیورٹی فورسز، بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے، دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گی، ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری ہے زیارت میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کے خون کا حساب لیا جائے گا،
شاہد رند کے مطابق ضلع زیارت میں کچھ مانگی میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن میں ایف سی، بلوچستان پولیس، سی ٹی ڈی، ایس او ڈبلیو اور اے ٹی ایف نے حصہ لیا ۔
دہشت گرد حملے میں بلوچستان پولیس کے 9 افسران و اہلکار شہید ہوئے ،
شہداء میں ایس ایچ او تھانہ منگی، ایس ایچ او تھانہ کاوس، اے ٹی ایف انچارج ہیڈ کانسٹیبل سیف اللہ سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں،۔
جبکہ ڈی ایس پی غلام سرور سمیت آٹھ پولیس اہلکار دشوار گزار پہاڑی راستوں سے بحفاظت تھانہ کاچ پہنچ گئے، کانسٹیبل رضوان کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا،
شہداء کی میتیں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کی جا رہی ہیں،
بلوچستان حکومت شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی ۔
